جمائما کی ٹویٹ کردہ بشریٰ بی بی کی مزاحیہ تصویر پھر سے وائرل: 'ہم نے بھی تصویر ٹویٹ کرکے کونسا جرم کردیا؟'

جمائما کی ٹویٹ کردہ بشریٰ بی بی کی مزاحیہ تصویر پھر سے وائرل: 'ہم نے بھی تصویر ٹویٹ کرکے کونسا جرم کردیا؟'
بشیر میمن کے مطابق ان وزیر اعظم ہاؤس سے ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ خاتون اول کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ن لیگی سوشل میڈیا کارکنان پر غداری کا مقدمہ درج کروایا جائے۔
ایسی ہی ایک تصویر جمائما خان نے بھی کچھ عرصہ قبل ٹوئیٹ کی تھی جسے کچھ ہی دیر میں ان کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا
 بشیر میمن کے انٹرویو میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد جمائما خان کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی تصویر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے اور لیگی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس تصویر پر جمائما خان کو کچھ نہیں کہا گیا تو پھر ہم نے کون سی ایسی تصویر ٹوئیٹ کی تھی کہ وزیر اعظم صاحب دہشتگردی کا مقدمہ قائم کرنا چاہتے تھے؟

یاد رہے کہ بشیر میمن نے مطیع اللہ جان کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس بلا کر حکم دیا گیا تھا کہ ان لوگوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات بنائے جائیں اور انہوں نے جواباً کہا تھا کہ کس قانون کے تحت۔ جس کے بعد یہ مقدمات درج نہیں کیے گئے۔ بشیر میمن اس وقت FIA کے سربراہ تھے۔