Get Alerts

مریم نواز نے کہا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پل بڑھ رہے ہیں، جمائما گولڈ سمتھ

مریم نواز نے کہا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پل بڑھ رہے ہیں، جمائما گولڈ سمتھ
وزیراعظم عمران خان کی سابق بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج مریم نواز نے کہا کہ ”میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں“۔

جمائما نے لکھا کہ میں نے پاکستان اسی لئے چھوڑ دیا تھا کیونکہ مجھے ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا سامنا تھا۔ ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتا۔مگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1417224337472565253

جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیات بہت ہی گندی گیم ہے۔ مگر یہ اتنی گندی صرف پاکستان میں ہے۔کیونکہ یہاں سیاستدان ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے ان کے خاندان اور بچوں کو ایکسپوز کرنے میں زیادہ آسانی محسوس کرتے ہیں۔

جمائما گولڈ سمتھ نے ڈان کا ایڈیٹوریل بھی ٹویٹ کے ساتھ منسلک کیا جس کے مطابق رواں ہفتے آزاد کشمیر میں ہونیو الی انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جو کچھ کہا وہ سیاسی روایات اور تہذیب کے خلاف ہے۔ ایڈیٹوریل میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سیاسی اکابرین اخلاقیات کی حدوں کو پھلانگتے نظر آتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ طبی بنیادوں پر علاج کی غرض سے باہر گئے ا ور اب اپنے پوتے کا پولو میچ انجوائے کر رہے ہیں۔

اس کے جواب میں مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔کہ جنید صفدر نواز شریف کا پوتا ہے وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پلا بڑھا۔ لہٰذا اب عمران خان اور پھر مریم نواز کی تقاریر کو مدنظر رکھتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی سیاستدانوں کو بچوں پر تنقید کرنے اور لسانی اور مذہبی عقائد کو تنقید کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔