ظفر مرزا نے یہ انکشاف عرب نیوز کو انٹریو کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام افراد کے ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہی نہیں اور انکی ٹیسٹ کرانے کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔ صرف اور صرف وہ افراد جو حال ہی میں غیر ملکی دوروں سے واپس آئے ہیں انہی کو ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔
ظفر مرزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت پورے ملک میں 25 ہزار کٹس موجود ہیں تاہم پاکستان دو ہفتے میں اپنی کٹس بنا لے گا۔