پاکستان نے اب تک صرف 500 کے قریب افراد کا ٹیسٹ کیا، ظفر مرزا کا انکشاف

پاکستان نے اب تک صرف 500 کے قریب افراد کا ٹیسٹ کیا، ظفر مرزا کا انکشاف
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک صرف 400 سے کچھ زائد افراد کو ہی کرونا کے حوالے سے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ظفر مرزا نے یہ انکشاف عرب نیوز کو انٹریو کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام افراد کے ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہی نہیں  اور انکی ٹیسٹ کرانے کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔ صرف اور صرف وہ افراد جو حال ہی میں غیر ملکی دوروں سے واپس آئے ہیں انہی کو ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔ 

ظفر مرزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت پورے ملک میں 25 ہزار کٹس موجود ہیں تاہم پاکستان دو ہفتے میں اپنی کٹس بنا لے گا۔