اسکے بعد حکومتی ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ حکومت چند دنوں میں ملک کے بڑے شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بارے میں حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے جبکہ وزیر اعظم اس حوالے سے قوم سے خطاب میں اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ جب سے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھوٹی ہے تب سے وزیر اعظم عمران خان ایک بار بھی قوم سے مخاطب نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے اس خطاب کے جلد ہونے کے حوالے سے عندیہ ضرور دیا تھا