ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اٹھارویں ترمیم پر تحفظات ہیں اور وہ اس ترمیم میں کوئی ترمیم چاہتے ہیں تو حکومت بل ایوان میں لے آئے اور بحث کرائے۔ تا کہ سب کو پتہ ہو کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اگر واپس ہوئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ شہباز شریف کے خلاف کیسز کھلوا کر ان کی حمایت حاصل کرنے بارے ایک سوال پر انکا کہنا تھا میں ایسی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنوں گا۔ انہو نے اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بھی سن لے اگر اٹھارویں آئنی ترمیم پر کوئی سودے بازی ہوئی وہ اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
https://twitter.com/ambrinmaria/status/1261537574750953472
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اس سے قبل بھی حامد میر کے پروگرام میں یہی دعویٰ کرچکے ہیں تاہم سابق وزیر اعظم نے پارٹی کو براہ راست تنبیہ پہلی بار کسی عوامی فورم سے کی ہے۔