Get Alerts

شاہد خاقان عباسی کی اپنی پارٹی کو کھلے عام تنبیہ: 'اگر اٹھارویں ترمیم پر سودے بازی کی تو میں حصہ نہیں رہوں گا'

شاہد خاقان عباسی کی اپنی پارٹی کو کھلے عام تنبیہ: 'اگر اٹھارویں ترمیم پر سودے بازی کی تو میں حصہ نہیں رہوں گا'
ملک کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک اور بیان سے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرم  نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت نیب کیسز اور گرفتاریوں کے ذریعئے اگر ہم سے اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کے لئے ووٹ لینا چاہ رہی ہے تو یہ انکی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ ملک دشمنی ہے۔ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے کئی بار جا چکے جیلوں میں۔ اٹھارویں ترمیم کسی صورت بھی واپس نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اٹھارویں ترمیم پر تحفظات ہیں اور وہ اس ترمیم میں کوئی ترمیم چاہتے ہیں تو حکومت بل ایوان میں لے آئے اور بحث کرائے۔ تا کہ سب کو پتہ ہو کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اگر واپس ہوئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔  شہباز شریف کے خلاف کیسز کھلوا کر ان کی حمایت حاصل کرنے بارے ایک سوال پر انکا کہنا تھا میں ایسی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنوں گا۔  انہو نے اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بھی سن لے اگر اٹھارویں آئنی ترمیم پر کوئی سودے بازی ہوئی وہ اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 

https://twitter.com/ambrinmaria/status/1261537574750953472

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اس سے قبل بھی حامد میر کے پروگرام میں یہی دعویٰ کرچکے ہیں تاہم سابق وزیر اعظم نے پارٹی کو براہ راست تنبیہ پہلی بار کسی عوامی فورم سے کی ہے۔