شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولیں: شاہد خاقان، شاہد خاقان ٹی وی پر کم آئیں: رانا تنویر

شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولیں: شاہد خاقان، شاہد خاقان ٹی وی پر کم آئیں: رانا تنویر
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہاہے پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک نوازشریف کا علاج مکمل نہیں ہوتا وہ نہیں آئیں گے ۔

92 نیوز کے پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان یاسر رشیدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے آپریشن ہونا ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ یہ ایک قانونی جنگ ہے جو پاکستان میں بھی کررہے ہیں اور برطانیہ میں بھی لڑیں گے ۔اس میں شک نہیں نوازشریف کا سیاسی طورپر یہاں آنا بہت بہتر ہے ،پارٹی کو بہت زیادہ تقویت ملے گی لیکن صحت کے مسائل ٹھیک ہوئے بغیر آنا چاہئے ا ورنہ ہی وہ آئیں گے ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کے حالیہ انٹرویو کے متعلق جو باتیں کیں ان پر ان کا کیا تبصرہ ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیاہے کہ ٹی وی پر نہ جایا کریں ، وہ اس قدر ٹی وی پر جاتے ہیں کبھی کدھر اور کبھی کدھر کی بات کرجاتے ہیں۔ نوازشریف سے شہبازشریف اختلاف کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے قائد ہیں لیکن کوئی نیچے ایسی بات کرے تو میں اس سوچ کو کیاکہوں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاہد خاقان کو سوچ سمجھ کربات کرنی چاہئے ، انہوں نے جو بات کی، نہیں کرنی چاہئے تھی، وزیراعظم بننے کا مطلب یہ نہیں وہ پارٹی کے صدر سے بڑے ہوگئے ۔ انکی طرف سے شہبازشریف کے بارے میں کہنا کہ سوچ سمجھ کربات کرنی چاہئیے، یہ ناقابل قبول ہے ۔شہبازشریف نے جو رائے دی ا سکے ذریعے ہی پاکستان کو دلدل سے نکالا جاسکتا ہے۔

اینکر یاسر رشید نے ان سے سوال کیا کہ پارٹی کے جو معاملات ہیں تو وہ کیا سمجھتے ہیں کہ فیصلے لندن سے ہی ہونے چاہیئں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور نواز شریف پارٹی کے سپریم لیڈر ہیں۔ ان کے آپسی بیانیئے میں اختلاف ہو سکتا ہے، وہ مل کر جو فیصلہ کریں ہمیں اسے قبول کرنا ہے مگر اگر کوئی نیچے سے اٹھ کر کوئی بات کرے، میں اس ذہن اور اس سوچ یا ایجنڈے کو کیا کہہ سکتا ہوں۔ اس لئے شاہد خاقان عباسی کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے جو بات کی ہے وہ غلط کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=FcpTv9MWZmQ

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں شہباز شریف سے سوال کروں گا کہ انتخابات میں جانے سے قبل ان کی کیا حکمت عملی تھی؟ ان کے پاس کیا پلان تھا۔ جب تک میں وزیراعظم رہا ہوں وہی حکمت عملی رہی لیکن شہباز شریف نے ایسی کونسی حکمت عملی اپنانی تھی جس کا ہمیں نہیں پتہ۔

ویڈیو میں سنئیے کہ شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف سے متعلق کیا کہا تھا۔