Get Alerts

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت کے لئے اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت کے لئے اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بیرسٹر ظفر اللّٰہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میرے خلاف بادی النظر میں کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہ نیب قانون، نہ ہی کسی اور قانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے، نہ میں نے کوئی جرم کیا، نہ ہی جرم میں کسی کی معاونت کی۔


انہوں نے کہا کہ نیب ابھی کیس بنانے کے لیے مزید تفتیش کر رہا ہے، اس نے مجھ سے اب کچھ برآمد نہیں کرنا ہے، ایل این جی کا سارا ریکارڈ حکومت اور نیب کے پاس موجود ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ 18جولائی کو مجھے گرفتار کیا گیا، 10 اکتوبر تک میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 11 اکتوبر سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں اور میرے کیس کی آئندہ تاریخِ سماعت 4 فروری ہے، جبکہ درخواستِ ضمانت دائر کرتے وقت 191 دن حراست میں گزار چکا ہوں۔ سابق وزیرِ اعظم نے عدالتِ عالیہ سے یہ استدعا کی ہے کہ نیب ریفرنس میں ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹرظفراللہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شاہد خاقان عباسی ضمانت لینے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن پارٹی نے انہیں مجبور کیا اور نواز شریف نے انہیں ایسا کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نیادور کے لیے لکھنے والے کالم نگار علیم عثمان نے اپنے مضمون میں یہ خبر دی تھی کہ  لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان میں شہباز شریف گروپ کے "متبادل” قیادت کے طور پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت شاہد خاقان عباسی کو جلد سے جلد جیل سے باہر لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔

amp/29257/

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو منانے اور اس سلسلے میں اعتماد میں لینے کی غرض سے کچھ روز قبل فون کیا، "نوُن لیگ” کے قائد نے انہیں خصُوصی طور پر فون کر کے کہا "آپ قومی اسمبلی میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں” ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی سے کہا  کہ آپ پلیز وکالت نامہ سائن کر دیجئے گا، جلد ہی آپ کی bail ہو جائے گی۔