پاکستان کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے، جمیعت علمائے ہند

12:49 PM, 16 Sep, 2019

نیا دور
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں جمیعت علمائے ہند کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

جمیعت علمائے ہند کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور کشمیر میں بسنے والے سب بھائی بھی ہمارے وطنی بھائی ہیں۔ جتنی بھی علیحدگی پسند اور آزادی کا نعرہ دینے والی تحرکیں ہیں وہ کشمیر سمیت پورے بھارت کے لیے نقصان دہ ہیں۔



جمیعت علمائے ہند نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں کے جمہوری اختیارات اور حقوق انسانی کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پھر بھی یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ان کی بہتری بھارت کے ساتھ رہنے میں ہی ہے۔ دشمن طاقتیں اور پڑوسی ملک کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔
مزیدخبریں