جمیعت علمائے ہند کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور کشمیر میں بسنے والے سب بھائی بھی ہمارے وطنی بھائی ہیں۔ جتنی بھی علیحدگی پسند اور آزادی کا نعرہ دینے والی تحرکیں ہیں وہ کشمیر سمیت پورے بھارت کے لیے نقصان دہ ہیں۔
'Kashmir integral part of India': Jamiat Ulema-e-Hind, apparently India’s biggest “Muslim body” adopts resolution, says 'Pak bent upon destroying Kashmir.’
Well, that’s an interesting development. https://t.co/p4a8si6QEC
— Kashif N Chaudhry (@KashifMD) September 15, 2019
جمیعت علمائے ہند نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں کے جمہوری اختیارات اور حقوق انسانی کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پھر بھی یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ان کی بہتری بھارت کے ساتھ رہنے میں ہی ہے۔ دشمن طاقتیں اور پڑوسی ملک کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔