چین پر الزام لگتا رہا ہے کہ اسکی حکومت نے وائرس کے پھلینے کو دیر سے رپورٹ کیا جبکہ وہاں ہونے والی اموات سے متعلق اعداد و شمار چھپائے ہیں۔
اب چینی حکام نے ووہان میں وائرس سے ہونے والی اموات کا دوبارہ سے حساب لگایا ہے اور نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔
ان کے مطابق ووہان میں مزید ایسی 1300 اموات سامنے آئیں ہیں جنکو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ووہان میں اموات اعداد و شمار مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں اور وہاں کی اموات کے گزشتہ اعداد و شمار اور اب کے اعداد و شمار میں 50% کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ووہان میں 2579 اموات رپورٹ ہوئیں تھیں تاہم اب انکی تعداد بڑھ کر 3869 ہو چکی ہے۔