کرونا کی عالمی وبا چینی شہر ووہان سے پوری دنیا میں پھیلی اور اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب زندگیوں کے چراغ گل کر چکی ہے۔
چین پر الزام لگتا رہا ہے کہ اسکی حکومت نے وائرس کے پھلینے کو دیر سے رپورٹ کیا جبکہ وہاں ہونے والی اموات سے متعلق اعداد و شمار چھپائے ہیں۔
اب چینی حکام نے ووہان میں وائرس سے ہونے والی اموات کا دوبارہ سے حساب لگایا ہے اور نئے اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔
ان کے مطابق ووہان میں مزید ایسی 1300 اموات سامنے آئیں ہیں جنکو پہلے رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ووہان میں اموات اعداد و شمار مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں اور وہاں کی اموات کے گزشتہ اعداد و شمار اور اب کے اعداد و شمار میں 50% کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ووہان میں 2579 اموات رپورٹ ہوئیں تھیں تاہم اب انکی تعداد بڑھ کر 3869 ہو چکی ہے۔