OIC نے بھارت کی جانب سے کشمیر کو اپنا حصہ قرار دینے پر سخت بیانات جاری کیے گئے لیکن شاہ محمود قریشی ابتدا میں ایک آدھ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں. انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب اور او آئی سی کے خلاف عوامی پلیٹ فارم پر بھڑاس نکالنا شاہ محمود کی عوام کے سامنے اپنی ناکامیاں چھپا کر ان کی ذمہ داری سعودیہ پر ڈالنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس حالیہ بیان کہ ہمیں پاک سعودیہ تعلقات پر فخر ہے کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد اب شاہ محمود کہاں کے رہتے ہیں؟
ماہرین کا قیاس ہے کہ اس مضمون کے بعد تعلقات میں سرد مہری کی وجوہات وجوہات کچھ بھی رہی ہوں، ان میں بہتری کے لئے بلی کا بکرا کون ہوگا، یہ تقریباً طے کر دیا گیا ہے.