لاہور: گھریلو جھگڑے پر باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا

09:48 AM, 17 Aug, 2020

نیا دور
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نادر آباد میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا۔

پولیس کے مطابق نادر آباد کے رہائشی نوید کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے 6 ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار کے ساتھ پٹخ دیا، جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے بچے کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
مزیدخبریں