پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نادر آباد میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے اپنے 6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا۔
پولیس کے مطابق نادر آباد کے رہائشی نوید کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے 6 ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار کے ساتھ پٹخ دیا، جس سے بچے کی حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے بچے کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور ان دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔