رہنما ن لیگ کراچی نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان جھگڑا

رہنما ن لیگ کراچی نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان جھگڑا
کراچی کے علاقے ملیر کالابورڈ کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے رہنماء نیہال ہاشمی اور  کراچی پولیس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں نیہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کو پولیس سے ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے گھر والوں کو پولیس سعود آباد تھانے لیکر آئی۔ پولیس نے میرے قریب آنے کی کوشش کی اور منع کرنے پر میرا موبائل فون چھین لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ نیہال ہاشمی کے اہل خانہ کا علاقہ میں کسی سے جھگڑا ہوا تھا درمیان میں اہل کاروں نے بچاو کی کوشش کی تو نصیر ہاشمی ان پر برس پڑے اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ نیہال ہاشمی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سراسر جھوٹ بول رہے ہیں وہ مہذب شہری ہیں اور انہیں آئین و قانون کا علم ہے۔ پولیس نے انکے بھائی اور والدہ کو زد و کوب کیا جس پر اس نے مزاحمت کی۔ انکا کہنا تھا کہ انکے والد نیہال ہاشمی لائیو پروگرام سے اٹھ کر باہر آئے۔

پولیس نے نصیر ہاشمی اور انکے بھائی کو تھانے میں بند کر دیا ہے۔ تاہم نیہال ہاشمی اور انکی اہلیہ تھانے کے اندر موجود ہیں۔ تھانے کے باہر لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم میڈیا سمیت کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیا جارہا۔

https://twitter.com/UsmanJanjua01/status/1312116806048342017?s=09