جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے اس ملک کو تباہ کر دیا ہے، نہ تم نے ملک بنایا ہے نہ چلا سکتے ہو، اپنے گھروں میں بیٹھو۔
مسلم لیگ کے رہنما نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں تمہاری امریکہ کے جرنیلوں سے بڑی ہیں، انڈیا کے جرنیلوں سے دس نہیں سو گنا زیادہ پاکستان کا جرنیل پڑتا ہے، سب کچھ کھا جاتے ہیں، پھر کہتے ہیں ہمارا نام کیوں لیتے ہو، اللہ کے بندوں ہمارا احتساب کرتے ہو، تمہارا احتساب کیوں نہ کریں۔ کیوں چوریاں کرتے ہو، ملک کولوٹتے ہو، 60 سال سے حکومتیں کر رہے ہو اور ملک کو اس حالت تک پہنچایا ہے اب بس کرو۔
ہمارا احتساب ہو سکتا ہے
تمہارا احتساب کیوں نہیں
ہمارا جرنیلز امریکہ اور انڈیا کے جرنیلوں سے زیادہ تنخواہیں لیتے ہیں، اور کہتے ہیں ہمارا نام مت لو؟
کیوں نہ لیں بھائی، تم کور کمانڈر بنتے ہیں اور چوریاں کرتے ہو.؟
مخدوم جاوید ہاشمی صاحب کی کھری تنقید، ایسا بیان کبھی نہیں سنا ہوگا? pic.twitter.com/kCTqy4o7zj
— PML(n) News Point (@PMLnNewsPoint) July 7, 2020