اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطے میں ہوں، اوپن بیلٹ نہ ہوا تو اپوزیشن روئے گی: وزیر اعظم عمران خان

02:29 PM, 17 Feb, 2021

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیے، کارکنان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے، اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔
مزیدخبریں