مسلم لڑکیوں سے شادی: دو احمدی بھائیوں کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ نے مسترد کردی

03:45 PM, 17 Feb, 2021

نیا دور
پشاور کے دو بھائی جن کا تعلق احمدی کمیونٹی سے ہے انہیں مسلم خواتین سے شادی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب ہائیکورٹ کی جانب سے انکی درخواست ضمانت رد کر دی گئی ہے۔

زید اور زاہد نامی دو بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال دو بہنوں سے شادی کی تاہم نکاح کے وقت اپنی مذہبی شناخت چھپائی اور انکی ساس  جو کہ مقدمے کی مدعی ہیں انکے مطابق انہیں شادی کے وقت نہیں معلوم تھا کہ وہ احمدی ہیں۔

لڑکیوں کی شناخت  ثوبیہ اور سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ یہ شادیاں جون 2020 میں ہوئی تھیں۔

دونوں کے خلاف  493-A and 298-C  کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
مزیدخبریں