نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کا عمران خان سے الگ ہو جانا بہت اچنبھے کی بات ہے۔ پی ٹی آئی کا حجم کم کرنے کی جانب یہ اہم پیش رفت ہے اور عمران خان کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ عمران خان کا کام تمام ہو چکا، اس الیکشن میں وہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔
میزبان رضا رومی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز چاہے زیادہ سیٹیں نہ بھی جیت پائے مگر پی ٹی آئی کی انتخابی سیاست کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ تمام سیاسی منظرنامے میں عمران خان اس وقت تنہا رہ گئے ہیں، کوئی سیاسی قوت ان کے ساتھ نہیں موجود۔ بڑی چھوڑ، چھوٹی پارٹیاں بھی ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوئیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ نے تہیہ کر لیا ہے کہ انہیں اقتدار میں نہیں آنے دینا۔
پروگرام کے میزبان مرتضیٰ سولنگی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔