کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا ، وزیر اعظم کی ہدایت

03:47 PM, 17 Jun, 2019

نیا دور
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ذرائع  کے مطابق اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں جو چور ڈاکوہیں ان کو تقریر نہیں کرنے دینی، وزیر اعظم نےکہا دنیا میں کہیں مجرم پروڈکشن آرڈر پرایوان میں آ کر تقریریں نہیں کرتے۔

 وزیر اعظم نےکہا یہ نظریاتی جنگ ہے،  اللہ عزت دینے والا ہے، میں اکیلا جنگ کروں گا۔ 

اجلاس کے دوران اپوزیشن کے بجٹ اجلاس کے دوران  ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

وزیر اعظم نے شرکاء سے کہا اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں جس پر شیخ رشید نے کہا نہیں جناب وہ مُکر جائیں گے




اجلاس کے دوران رکن شکورشاد نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف پوسٹر بھی وزیر اعظم کو دکھایا، وزیر اعظم عمران خان پوسٹر دیکھ کر مسکرائے اور رکن کو سراہا۔

 
مزیدخبریں