وزیر اعظم نےکہا یہ نظریاتی جنگ ہے، اللہ عزت دینے والا ہے، میں اکیلا جنگ کروں گا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن کے بجٹ اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔
وزیر اعظم نے شرکاء سے کہا اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں جس پر شیخ رشید نے کہا نہیں جناب وہ مُکر جائیں گے
اجلاس کے دوران رکن شکورشاد نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف پوسٹر بھی وزیر اعظم کو دکھایا، وزیر اعظم عمران خان پوسٹر دیکھ کر مسکرائے اور رکن کو سراہا۔