اس تجربے کے تحت کل 45 افراد کو انجیکشن دیئے جائیں گے تاہم ابھی سب سے پہلے 43 سالہ امریکی خاتون جینیفر کو ویکسین کا انجیکشن لگا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ویکیسن دو مراحل میں انجیکشن کے ذریعئے تجربے میں بطور رضا کار شریک افراد کے جسم میں داخل کی جائے گی۔
یہ ویکسین چینی سائنسدانوں کی جانب سے کرونا وائرس کی جینیاتی ترتیب بارے امریکی سائنسدانوں کو دی جانے والی معلومات کی روشنی مین تیار کی گئی ہے۔ اسے امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم کمپنی موڈرینا کارپوریشن نے بنائی ہے