Get Alerts

کرونا کی ویکسین کے پہلا تجربہ شروع،43 سالہ خاتون کو انجیکشن دے دیا گیا

کرونا کی ویکسین کے پہلا تجربہ شروع،43 سالہ خاتون کو انجیکشن دے دیا گیا
کرونا وائرس نے بنی نو انسان کو ہراساں کر رکھا ہے۔ دنیا کی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں اور ہر طرف ہو کا عالم ہے۔ ایسے میں امریکہ نے ایک بار پھر سب ممالک پر بازی لے جاتے ہوئے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔ تاہم ہر ویکسین کو چونکہ ایک تجرباتی مراحل سے گزارا جاتا ہے اس لئے اب کرونا وائرس کی اس ویکسین کا تجربہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اس تجربے کے تحت کل 45 افراد کو انجیکشن دیئے جائیں گے تاہم ابھی سب سے پہلے 43 سالہ امریکی خاتون  جینیفر کو ویکسین کا انجیکشن لگا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ویکیسن دو مراحل میں انجیکشن کے ذریعئے تجربے میں بطور رضا کار شریک افراد کے جسم میں داخل کی جائے گی۔ 

یہ ویکسین چینی سائنسدانوں کی جانب سے کرونا وائرس کی جینیاتی ترتیب بارے امریکی سائنسدانوں کو دی جانے والی معلومات کی روشنی مین تیار کی گئی ہے۔ اسے امریکی ریاست میساچوسٹس میں قائم کمپنی موڈرینا کارپوریشن نے بنائی ہے