روس نے کرونا کی ویکسین بنالی، میری بیٹیوں کو ویکسین لگا دی گئی، روسی صدر پیوٹن

روس نے کرونا کی ویکسین بنالی، میری بیٹیوں کو ویکسین لگا دی گئی، روسی صدر پیوٹن
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس دنیا میں کرونا  کی ویکسین منظور کر کے جاری کرنے  والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ماسکو کے گمالیا انسٹیٹیوٹ میں ویکسین بنائی گئی جو محفوظ ہے اور ان کی بیٹیوں کو بھی لگادی گئی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ یہ مؤثر طریقے سے کام کرتی ہےقوت مدافعت بہتر بناتی ہے، میں پھر دہراتا ہوں اس کے تمام ضروری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں۔