Get Alerts

کچھ ممالک میں کرونا ویکسین لگانے سے اموات ہوئیں،ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا'

کچھ ممالک میں کرونا ویکسین لگانے سے اموات ہوئیں،ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا'
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ ویکسین کتنی دیر تک موثر رہتی ہے، کسی بھی شخص یا کرونا مریض کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی، کرونا وبا کے علاج پر آج بھی پوری دنیا میں تحقیق جاری ہے، عوام کو ویکسین کے سائیڈ افیکٹس سے ضرور آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس ہیں، کچھ ممالک میں کرونا ویکسین لگانے سے اموات بھی ہوئی ہیں، ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بار بار کہتے ہیں کہ کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، اس وقت لاہور میں 18 مقامات پر لاک ڈاؤن ہے، اللہ کا شکر ہےکرونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ سے این سی او سی پورے ملک کو ویکسین فراہم کرے گی، پنجاب میں کانٹیکٹ ٹریسنگ باقی صوبوں سے زیادہ ہے، سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ہیلتھ ورکرز کو بھی مفت ویکسین دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ویکسین پہلے 60 اور پھر 50 سال سے زائد عمر لوگوں کو لگائی جائے گی جبکہ اگلے 4 سے 5 ماہ میں آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگا دی جائے گی۔