Get Alerts

ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا، یاسمین راشد

ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا، یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری پر ویکسین لگوائے گا ہر ویکسین کے مختلف سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں، اس ویکسین کے بھی سائیڈ ایفکٹس ہیں، پرائیویٹ سیکٹر میں اگر کوئی ویکسین منگوانا چاہتا ہے تو کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بدھ سے این سی او سی پورے ملک کو ویکسین فراہم کرے گی۔


 انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین لگانے کے سلسلے میں کوئی وی آئی پی نہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے مائلڈ سائیڈ افیکٹ ہیں، کسی بھی شخص یا کورونا مریض کو زبردستی ویکسین نہیں لگائی جا سکتی، عوام کو ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے ضرور آگاہ کیا جائے گا، کورونا وبا کے علاج پر آج بھی پوری دنیا میں تحقیق جاری ہے۔