پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 78 ہو گئی، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی تصدیق

پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 78 ہو گئی، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی تصدیق
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور چاروں صوبوں میں مزید نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 45 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صوبے میں اس وقت مجموعی طور پر 78 کرونا وائرس کے کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان 78 لوگوں میں سے 60 لوگ وہ ہیں جو زائرین ہیں اور ہمارے قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن مریضوں میں کرونا وائرس ہے وہ اگر اکٹھے بھی رہیں تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ اس سے پھیلاؤ نہیں ہو گا، تاہم ہم نے منفی کیسز کو الگ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں کیسز کی تعداد 33 تھی جس کے بعد آج یہ تعداد 45 نئے کیسز کے ساتھ 78 تک جا پہنچی ہے۔