کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز: پاکستان میں کرونا وائرس سے شرح اموات 10 فیصد کے قریب ؟

کرونا وائرس کے کلوزڈ کیسز: پاکستان میں کرونا وائرس سے شرح اموات 10 فیصد کے قریب ؟
پاکستان میں رواں ماہ میں کرونا وائرس نے خطرناک حد تک زور پکڑا ہے۔ اور صرف 21 دن میں 7500 سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جبکہ اموات بھی 209 تک جا پہنچی ہیں جو کہ ایک خوفناک اضافہ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کے دیگر زعما مسلسل یہ بتانے میں مصروف ہیں کہ سب انڈر کنٹرول ہے اور کسی خاص رحمت ربی کی وجہ سے کرونا وائرس نہ تو ملک میں زیادہ پھیلا ہے اور نہ ہی  اس سے شرح اموات میں خاص اضافہ ہوا۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ کرونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شرح صرف 1 سے 2 فیصد ہوگی۔

تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو صورتحال ان دعووں کے بالکل برعکس ںطر آتی ہے۔ کرونا وائرس کے اب تک  کلوزڈ کیسز کی تعداد پاکستان میں 2156 ہے۔ جبکہ  اموات کی تعداد 209 یوں یہ تقریبا  9.69 یا 10 فیصد کے قریب بنتی ہے۔ جو کہ ایک خوفناک شرح ہے۔ اگر یہی شرح برقرار رہتی ہے تو اعداد و شمار کے مطابق اب تک کے کنفرمرڈ کیسز کے مقابلے میں 1000 اموات ہو سکتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ یکم اپریل کو پاکستان میں اموات کی تعداد 27 تھی جبکہ اب یہ 209 ہو چکی ہیں۔تشویش ناک بات یہ بھی ہے کہ پچھلے6 روز کے درمیان 92  اموات ہوچکی ہیں۔ 15 اپریل کو پاکستان میں کل 111 اموات تھیں جن کی تعداد اب 209 ہو چکی ہے۔
اسی طرح پچھلے 6 دنوں میں نئے کیسز کی تعداد میں بھی 3500 سے تک کا اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین این ڈی ایم اے مئی میں کرونا کی دوسری لہر جبکہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان مئی میں حالات کی خرابی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔