کرونا وائرس کے آغاز سے متعلق بڑی پیش رفت: 'کرونا وائرس کا پہلا کیس چین نہیں فرانس میں سامنے آیا'

کرونا وائرس کے آغاز سے متعلق بڑی پیش رفت: 'کرونا وائرس کا پہلا کیس چین نہیں فرانس میں سامنے آیا'


دنیا بھر میں یہ بھث جاری ہے کہ کرونا وائرس کا آغاز کہاں سے ہوا؟ اب یہ سوال ایک سیاسی کشمکش کا محور بنتا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔


پیرس کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو کی سربراہی کرنے والے ایک ڈاکٹر نے مقامی ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ کرونا وائرس فرانس میں 27 دسمبر 2019 میں موجود تھا۔ یہ فرانس میں پہلی مرتبہ کسی شخص میں کرونا کی سرکاری طور پر  تشخیص اور تصدیق سے ایک ماہ پہلے کی بات ہے۔


 بی بی سی کے مطابق بی ایف ایم ٹی وی کو دیے انٹرویو میں ڈاکٹر کوہن کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری کے دوران ان کی ٹیم نے ایسے 24 مریضوں کا علاج کیا تھا جن میں فلو اور دوسرے کرونا وائرسز کے نتائج منفی آئے تھے اور جنھیں سانس لینے سے متعلق کوئی بیماری لاحق تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ ان 24 مریضوں میں سے انھوں نے ایک پر جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھے، کووڈ 19 کا ٹیسٹ 27 دسمبر کو کیا تھا ۔ انکے مطابق یہ ٹیسٹ بار بار دہرایا گیا تھا تاکہ نتائج کی تصدیق ہوسکے کیوںکہ یہ غیر معمولی بات تھی۔


ڈاکٹر کوہن کہتے ہیں کہ انھوں نے اس بارے میں مقامی  محکمہ صحت کے حکام کوبروقت مطلع کیا تھا  اور اس دوران تمام منفی نتائج والے مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی تجویز دی تھی۔