Get Alerts

ہم بہترین علاج فراہم کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کرونا پھیلا: یاسمین راشد

ہم بہترین علاج فراہم کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کرونا پھیلا: یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے تاہم اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کرونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ایڈز سے متعلق آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت وزیر صحت یاسمین راشد، کنٹری ڈائریکٹر یو این ایڈز ڈاکٹر ماریہ علینہ فیلیو نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو کرونا پر سیاست چمکاتے ہوئے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ بختاور کی منگنی پرکرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے جلسوں کی عوام کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے تاہم اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کرونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔