بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ جس طرح عید الفطر کے بعد کرونا کیسز میں اچانک اضافہ دیکھا گیا تھا اسی طرح بلوچستان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کیسز کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر جس ہفتے آئی تھی اس میں 718 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے 792 کیسز تھے تاہم جب انکیوبیشن پیریڈ شروع ہوا تو عید الفطر کے بعد کیسز میں 3 گنا اضافہ دیکھا گیا تھا اور اسی طرح اب بھی پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد 3 گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ 23 نومبر کو ہوگا تاہم کوشش ہے کہ 15 دسمبر تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔