ایران: 'ملک میں کرونا کے مریضوں کی اصل تعداد پانچ گنا زیادہ ہے'،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

02:24 PM, 17 Mar, 2020

نیا دور
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کرونا کے خلاف عالمی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہے اور مختلف ممالک کو اس موذی وائرس سے بچنے کے لئے مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایسے میں اب عالمی ادارہ صحت نے ایران سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت بڑے پیمانے پر مریضوں اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا یے کہ ایران میں حکومتی اعداد و شمار اصل اعداد و شمار سے کم ازکم 5 گنا کم ہیں۔ اسکی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت تمام افراد کے ٹیسٹ کرنے کی بجائے صرف اور صرف شدید بیمار افراد کا ٹیسٹ کر رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس صورتحال کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں