حکومت اور اتحادی جماعتوں میں آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنانے پر اتفاق ہو گیا

ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے۔ مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

05:55 PM, 17 Oct, 2024

نیوز ڈیسک

آئین پاکستان میں 26 ویں ترمیم سے متعلق قائم کی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں آئینی عدالت کے قیام سے دستبردار ہو گئی ہیں جبکہ کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مطالبے پر آئینی بینچ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔

مزیدخبریں