سوات میں نئی نویلی دلہن نے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ اسے قتل کر دیا گیا

11:14 AM, 17 Sep, 2019

نیا دور
سوات میں صرف تعلیم جاری رکھنے کی خواہش پر شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق سوات کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی طالبہ ثناء گل کی شادی اسی سال 26جون کو فرانسیسی شہریت رکھنےوالے اپنے خالہ زاد انیس سے تحصیل کبل میں ہوئی تھی۔

شادی سے پہلے طے پایا تھا کہ میٹرک اور فرسٹ ائیر میں نمایاں نمبر لینے والی ثناء اپنے شوہر انیس کی فرانس واپسی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھے گی مگر شادی کے بعد اسی معاملے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب انیس نے ثنا ءکے سر میں گولی مار کر اُسے قتل کر دیا اور خود فرانس فرار ہو گیا۔
مزیدخبریں