سوات میں صرف تعلیم جاری رکھنے کی خواہش پر شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر ڈالا۔
ذرائع کے مطابق سوات کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی طالبہ ثناء گل کی شادی اسی سال 26جون کو فرانسیسی شہریت رکھنےوالے اپنے خالہ زاد انیس سے تحصیل کبل میں ہوئی تھی۔
شادی سے پہلے طے پایا تھا کہ میٹرک اور فرسٹ ائیر میں نمایاں نمبر لینے والی ثناء اپنے شوہر انیس کی فرانس واپسی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھے گی مگر شادی کے بعد اسی معاملے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔
13 اور 14 ستمبر کی درمیانی شب انیس نے ثنا ءکے سر میں گولی مار کر اُسے قتل کر دیا اور خود فرانس فرار ہو گیا۔