دلہا نے دلہن کا حق مہر فوری ادا کیا اور اسے 100 کتابیں لاکر دے دیں، کتابوں کے ساتھ دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق دلہن کی جانب سے مانگی جانے والی کتابوں میں قرآن پاک، بائبل، گیتا کے علاوہ متعدد ناولز شامل ہیں۔
خاتون کی جانب سے اس منفرد حق مہر مانگے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف رائے دی جارہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارف آریا نے لکھا کہ ’آپ کیرالہ کے شہریوں پر بھروسہ کرسکتے ہیں، وہ منفرد ہیں اور تعلیم سے رغبت کرتے ہیں۔
ایک صارف سامعیا لطیف کا کہنا تھا کہ ’بہت سے لوگ مجھ سے اکثر حق مہر اور اس کی اہمیت کے بارے میں پوچھتے ہیں، اسلام میں اور اس میں کیا شامل ہوسکتا ہے، یہ یہاں ان لوگوں کے لیے ایک عمدہ مثال ہے۔‘
https://twitter.com/Samiyalatief/status/1219656617886535681?s=20
نوبیاہتا جوڑے نے ایک ساتھ پہلا سفر کوجیکوڈ میں واقع کیرالہ ادب فیسٹیول میں کیا، یہ جوڑا ترواناننت پورم میں رہائش پذیر ہے۔