گھوٹکی میں ہندو استاد پر توہین رِسالت کا الزام، ہندو آبادی عدم تحفظ کا شکار
05:04 PM, 17 Sep, 2019
صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں نوتن مل نامی ایک ہندو استاد پر نویں جماعت کے طالب علم نے توہین رسالت کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کے بعد سے شہر کے حالات کشیدہ ہیں۔ مشتعل ہجوم نے ہندو استاد کے سکول اور گھر پر حملہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک گروہ نے دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان بھی چوری کیا۔ پولیس نے ہندو استاد کو گرفتار کر کے توہین رسالت کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کر کے نوتن مل کو گرفتار کر لیا ہے۔