شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنز (پی ڈی ایم) کو کورونا کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 'عمران خان کہیں نہیں جارہے، جس نے شرط لگانی ہے لگالے، اِن لوگوں سے تو کبھی نہیں جاسکتا'۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'اپوزیشن کو استعفیٰ دینا ہے تو دے، ان کی نشستوں پر ہی الیکشنز کرادیں گے تاکہ ان کی خواہش پوری ہوجائے'۔
شیخ رشید نے کہا کہ '12 فروری سے 12 مارچ کے درمیان الیکشن کمیشن الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے اور پی ڈی ایم کو بھی سینیٹ انتخابات میں حصہ لیتا دیکھ رہا ہوں'۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرگئے تو ایسے قوانین لے کر آئیں گے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گی’۔