توہین کے الزام پر پروفیسر کا قتل: انسداد دہشت گردی عدالت نے 21 سالہ طالبعلم کو سزائے موت سنا دی

02:37 PM, 18 Jan, 2021

نیا دور
بہاولپور کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے توہین کا الزام لگا کر اپنے پروفیسر کو قتل کرنے والے 21 سالہ طالبعلم کو سزائے موت دے دی ہے۔ 21 سالہ خطیب حسین جس نے مارچ 2019 کو ایک ویلکم پارٹی پر تنازع کے بعد پروفیسر خالد کو خنجر کے پے در پے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ عدالت نے خطیب کے علاوہ اعانت جرم کے تحت ظفر حسین کو بھی 7 سال قید سنائی۔

یاد رہے کہ خطیب حسین بہاولپور سے تحریک لبیک کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشت کا امیدوار بھی رہ چکا ہے۔
اسنے ویلکم پارٹی پر پروفیسر سے بحث کی جس کے بعد ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پروفسیر خالد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مزیدخبریں