کیا چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جا رہا ہے؟

10:58 AM, 18 Jul, 2019

نیا دور
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ معاشی پالیسیوں اور اس کے اطلاق پر تاجر اور سرمایہ دار طبقے کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ چند روز سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاہم اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ‘‘۔


یاد رہے  چیئرمین شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔ دو ماہ قبل ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

 
مزیدخبریں