تاہم اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ‘‘۔
Shabbar Zaidi not being changed. He will remain in his position.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 18, 2019
یاد رہے چیئرمین شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔ دو ماہ قبل ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔