پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے نوجوان بیٹے کی گذشتہ روز ٹریفک کے حادثے میں ہلاکت کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف سوگوار خاندان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا، وہیں سماجی شخصیات، صحافیوں اور ٹوئٹر صارفین نے مختلف زاویوں سے بحث کا آغاز کر دیا۔
قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کے فوراً بعد سوگوار خاندان کے لیے تعزیتی پیغامات بھیجے گیے۔ ان پیغامات کو بھیجنے والوں میں سیاسی حالیف، سیاسی حریف، سماجی شخصیات، صحافی اور عام صارفین شامل تھے جنہوں نے اس ناقابل تلافی نقصان پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا تاہم کچھ لوگوں نے اس الم ناک حادثے کو بھی تنقیدی نظروں سے دیکھا اور قمر زمان کائرہ کی سیاسی وابستگی کو تنقید کا نشانہ بنایا.
ایک ٹوئٹر صارف نے سیاسی تنقید اور طنز کرتے ہوئے اس حادثے کو ان کی جماعت کی جانب سے کی گئی مبینہ کرپشن کے الزامات کا نتیجہ اور مکافاتِ عمل قرار دیا۔
اس پر صحافی ندیم فاروق پراچہ سمیت دیگر صارفین نے ان خیالات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔