بیٹے کی المناک موت، قمر زمان کائرہ کے بعض مخالفین کے غیر اخلاقی تبصرے

بیٹے کی المناک موت، قمر زمان کائرہ کے بعض مخالفین کے غیر اخلاقی تبصرے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بعض انتہا پسند سیاسی مخالفین قمر زمان کائرہ کو اب بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انکے جواں سال بیٹے کی موت کو مکافات عمل قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے نوجوان بیٹے کی گذشتہ روز ٹریفک کے حادثے میں ہلاکت کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف سوگوار خاندان کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا، وہیں سماجی شخصیات، صحافیوں اور ٹوئٹر صارفین نے مختلف زاویوں سے بحث کا آغاز کر دیا۔

قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کے فوراً بعد سوگوار خاندان کے لیے تعزیتی پیغامات بھیجے گیے۔ ان پیغامات کو بھیجنے والوں میں سیاسی حالیف، سیاسی حریف، سماجی شخصیات، صحافی اور عام صارفین شامل تھے جنہوں نے اس ناقابل تلافی نقصان پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا تاہم کچھ لوگوں نے اس الم ناک حادثے   کو بھی تنقیدی نظروں سے دیکھا اور قمر زمان کائرہ کی سیاسی وابستگی کو تنقید کا نشانہ بنایا.



ایک ٹوئٹر صارف نے سیاسی تنقید اور طنز کرتے ہوئے اس حادثے کو ان کی جماعت کی جانب سے کی گئی مبینہ کرپشن کے الزامات کا نتیجہ اور مکافاتِ عمل قرار دیا۔

اس پر صحافی ندیم فاروق پراچہ سمیت دیگر صارفین نے ان خیالات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز اسامہ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکراگئی تھی۔