شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں کہ اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جاوید اختر خیریت سے ہیں تاہم شبانہ اعظمی شدید زخمی ہیں، حادثے میں ایک نامعلوم خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/qureshik74/status/1218511245999034374?s=20

شبانہ اعظمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

شبانہ اعظمی نے گذشتہ روز اپنے شوہر اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی 75 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر جاوید اختر کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بنی تھیں۔