سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے قمر الزمان کائرہ، بلاول بھٹو سے تلخی کے بعد پارٹی وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا، ذرائع

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے قمر الزمان کائرہ، بلاول بھٹو سے تلخی کے بعد پارٹی وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا، ذرائع
جوں جوں پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھتی جا رہی ہے اسکی حدت کے ساتھ  سیاسی ہلچل پیدا ہو رہی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت پیپلز پارٹی کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے آفیشل وٹس ایپ گروپ میں تلخی کا ماحول بنا ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مرتضیٰ نواز کھوکھر کی پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ اور پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گروپ میں تلخی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا۔

ابھی تک اس حوالے سے تصویر واضح نہیں ہے کہ تلخی کس معاملے پر ہوئی تاہم اس بابت جب نیا دور کے اس نمائندہ نے  سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر سے رابطہ کیا تو ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب میڈیا کی طرف سے ایسی خبریں بھی چلائی گئیں کہ مصطفیٰ نواز نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ دیا تاہم نیا دور کو پیپلز پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسا نہیں ہے انہوں نے مندرجہ بالا واقعے کے بعد وٹس ایپ گروپ چھوڑا ہے۔ 

 

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔