سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا، جب حادثہ پیش آیا اس وقت ان کی اہلیہ بھی ساتھ موجود تھیں، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
Ex DG ISPR Gen Asif Ghafoor @peaceforchange (Designate GOC 40 Div) met an accident on motorway near Sargodha. Gen sb and his wife are Alhumdullilah safe as the car was under speed limit. pic.twitter.com/cfWRgyYbPJ
— Usama Qureshi (@UsamaQureshy) February 5, 2020
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹروے پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑیوں کو سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں میجر جنرل آصف غفو ر کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم وہ اور ان کی اہلیہ اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گاڑی کو کس وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ اس تمام معاملے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور یا آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہاں واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 3 سال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ تعینات رہے، اور حال ہی میں انہیں ترقی دے کر جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا۔ آصف غفور نے یکم فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ میجر جنرل بابر افتخار کے سپرد کیا تھا۔