Get Alerts

چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، جسٹس گلزار محفوظ رہے

چیف جسٹس پاکستان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، جسٹس گلزار محفوظ رہے
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی محفوظ ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ رشکئی کے قریب پیش آیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےکوہاٹ جا رہے تھے تو راستے میں حادثہ پیش آیا۔

ترجمان سپریم کورٹ  کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی حادثے میں محفوظ رہی۔