پارٹی ذرائع کے مطابق ایازصادق کاکہنا ہے کہ لاہورکی صدارت کسی نوجوان کو سونپی جائے، ان کی اپنے حلقے اور پارٹی کے دیگر امور پر توجہ مرکوز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک خرابی صحت کے باعث صدارت کا عہدہ مزید اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے۔
ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کاکہنا ہےکہ وہ 20 سال سے اس عہدے پر فائز ہیں، اب مزید بھاگ دوڑ نہیں کرسکتے، لاہور جلسے سے پہلے ہی انہوں نے صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا، وہ صدارت چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی امور میں بھرپور کردار اداکرتے رہیں گے۔